ایکنا: بحرین کی وزارتِ داخلہ سے وابستہ نیم فوجی ملیشیاؤں نے شیعہ اکثریتی علاقے الدراز کا محاصرہ کر کے سخت سکیورٹی پابندیاں نافذ کر دیں، جس کے نتیجے میں مسلسل 47ویں ہفتے بھی بحرینی شیعوں کی نمازِ جمعہ متاثر ہوئی۔
ایکنا: گرچہ ویٹکن ایک مسیحی لائبریری ہے لیکن اسلامی ورثے کو اس لائبریری میں خاص اہمیت حاصل ہے۔ اس ورثے میں قرآنی نسخ خطی بھی نمایاں ہیں، جن کی ایک بڑی تعداد یہاں محفوظ ہے۔
ایکنا: آیتالله اعرافی اور آیتالله مبلغی کا سفر ایران اور ملائیشیا کے دیرینہ علمی و دینی تعلقات کو مزید مضبوط کرنے، اسلامی جمہوریہ ایران کے کردار کو وحدتِ امت مسلمہ میں نمایاں کرنے اور مظلومین کی حمایت کے لیے کیا گیا۔
ایکنا: مرکز قرآنی آستانہ مقدس عباسی نے "السقا" قرآنی مقابلہ کا انعقاد کیا، جو کربلائے معلی کے ضلع ہندیہ میں منعقدہ قرآنی تعلیمی گرمیوں کے کورسز میں شریک نمایاں قرآن آموز طلبہ کے لیے مخصوص تھا۔
ایکنا: امام حسن عسکری علیہ السلام کی شہادت کی مناسبت سے بڑی تعداد میں زائرین پیدل سفر کرتے ہوئے عراق کے صوبہ صلاح الدین کے شہر سامراء میں واقع امامین عسکریین علیہما السلام کے مرقد مطہر کی طرف رواں دواں ہیں۔
ایکنا: تاتارستان کی مسلمانی امور کی انتظامیہ نے اعلان کیا ہے کہ رسول اکرم حضرت محمد ﷺ کے یومِ ولادت کی مناسبت سے اس ملک کی 1600 سے زائد مساجد میں شاندار دینی و ثقافتی تقریبات اور سلسلہ وار جشن منائے جائیں گے۔
ایکنا: امریکہ کی یمن کی وزارتوں اور سرکاری اداروں میں نفوذ کی کوششوں میں وزارتِ تعلیم بھی شامل رہی، جسے مختلف پروگراموں اور منصوبوں کے ذریعے نافذ کیا گیا، جو بظاہر یمن میں تعلیمی ترقی کے لیے مالی امداد کے طور پر پیش کیے گئے تھے۔
بین الاقوامی فیسٹیول "رحمة للعالمین: رحمت برائے عالم"، نبی اکرم حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ کے پندرہ سو سالہ جشنِ ولادت کے موقع پر عراق میں آستانہ مقدس عباسی کے زیرِ اہتمام منعقد کیا جا رہا ہے۔
ایکنا: انجمن علمائے یمن نے بیان میں امریکی کانگریس کے انتخابات میں ایک ریپبلکن امیدوار کی جانب سے قرآنِ مجید کو نذرِ آتش کرنے کے سنگین جرم کی شدید مذمت کی ہے۔
ایکنا: امریکی کانگریس کے آئندہ انتخابات کی نامزد امیدوار نے اس ملک کے دائیں بازو کے انتہا پسند گروہوں کی توجہ حاصل کرنے کے لیے مسلمانوں کی مقدس کتاب کی توہین کی اور اسے آگ لگا دی۔
ایکنا: سامی یوسف، اسلامی دنیا کے معروف گلوکار اور بین الاقوامی شہرت یافتہ فنکار نے اپنے نئے البم کی استنبول میں ہونے والی کنسرٹ پرفارمنس کے بعد اس پروگرام کی آمدنی کا ایک حصہ غزہ کے مظلوم عوام کی مدد کے لیے وقف کر دیا۔
ایکنا: حزباللہ لبنان نے اپنے سیکریٹری جنرل شیخ نعیم قاسم کی ایک ویڈیو جاری کی ہے جس میں وہ فوجی لباس میں اس بات پر زور دیتے ہیں کہ لبنانی اسلامی مزاحمت کسی بھی صورت میں اپنے ہتھیار نہیں ڈالے گی۔
ایکنا: ایسا لگتا ہے کہ منصوبہ " گریٹراسرائیلِ" صرف ایک جغرافیائی توسیع پسندانہ نقشہ نہیں بلکہ ایک توراتی خواب اور روحانی داستان میں ڈھل رہا ہے، جس کے ذریعے صہیونیت اپنی فکری و تہذیبی تجدیدِ حیات کا احیا چاہتی ہے۔