رمضان المبارک میں ایرانی ٹی وی پروگرام محفل کی عالمی سطح پر گونج

IQNA

ایکنا نیوز کی خصوصی رپورٹ؛

رمضان المبارک میں ایرانی ٹی وی پروگرام محفل کی عالمی سطح پر گونج

6:32 - April 14, 2024
خبر کا کوڈ: 3516206
ایکنا: رمضان میں افطاری کے وقت ایرانی چینل تھری کے پروگرام " محفل" نے سوشل میڈیا پر عالمی سطح پرشاندار پذیرائی حاصل کی ہے

ایکنا نیوز- دنیا بھر میں رمضان المبارک پر مختلف اسلامی ممالک میں رمضان کے حوالے سے میڈیا پر خصوصی پروگرام منعقد کیے جاتے ہیں جنمیں اسلامی، تفریحی اور معلوماتی پروگرام شامل ہوتے ہیں۔

اس حوالے سے ایرانی ٹی وی کے چینل تھری پر مسلسل دو سالوں سے ایک پروگرام بنام محفل کا سلسلہ شروع کیا گیا ہے جو اپنی نوعیت کے منفرد اور قرآنی – اسلامی اور تربیتی حوالے سے دنیا کے دلچسپ ترین پروگراموں میں شمار کیا جائے تو بیجا نہ ہوگا۔

ایرانی وقت کے حوالے سے افطاری کے وقت جب سب لوگ گھروں میں ٹی وی پر اسلامی اور قرآنی نوعیت کے پروگرام دیکھنا زیادہ پسند کرتے ہیں بجائے کہ وہ دھنگا مشتی اور موج مستی کے واہیات پروگرام دیکھے تو اسی چیز کی ضرورت کو محسوس کرتے ہوئے ایرانی چینل تھری نے " محفل" کے نام سے شاندار پروگرام پیش کیا جسمیں دنیا بھر سے اسلامی اور قرآنی شخصیات اور اسٹارز کو دعوت دی گئی تھی جنمیں بچے، خواتین ، بزرگ اور جوان سب شامل تھے۔

رمضان المبارک میں ایرانی ٹی وی پروگرام محفل کی عالمی سطح پر گونج

اس پروگرام میں بعض معذور نوجوان حفاظ ، قاری اور نو مسلم اسٹارز نے اپنی پرفارمنس سے دنیا بھر کی توجہ حاصل کی جنمیں کوریا کے اسٹار گلوکار داود کیم اور ننھے ایرانی قاری صالح مھدی زادہ  کے نام قابل ذکر ہیں۔

رمضان المبارک میں ایرانی ٹی وی پروگرام محفل کی عالمی سطح پر گونج

ننھے قاری مھدی زادہ کی تلاوت کی ویڈیو کلپس دنیا بھر میں مختلف پلیٹ فارم پر کروڑوں کی تعداد میں وائرل ہوئی جنمیں فیس بک، ٹک ٹاک اور یوٹیوب سرفہرست ہیں جہاں دنیا بھر سے صارفین نے اس خوبصورت اور خوش آواز بچے کی تلاوت کو ملین کی تعداد میں پسند کیا ور ہر زبان میں اس کی ویڈیوز وائرل ہوئی۔

رمضان المبارک میں ایرانی ٹی وی پروگرام محفل کی عالمی سطح پر گونج

بلاشک ایرانی چینل تھری کی کاوش تمام مسلمان ممالک کے لیے ایک مینارہ ہدایت اور اعلی ترین نمونہ ہے کہ رمضان میں اس طرح پرگروام رمضان کی شان کو بڑھا سکتا ہے۔

رمضان المبارک میں ایرانی ٹی وی پروگرام محفل کی عالمی سطح پر گونج

بلاشک اگراس پروگرام کو اگر اردو اور انگریزی سب ٹائٹیل کے ساتھ پیش کیا جاتا تو دنیا کے مقبول ترین ڈراموں اور فلموں کو یہ پیچھے چھوڑ سکتا تھا اور امید ہے کہ  مسنتقبل میں اس پروگرام میں جہاں ایرانی، عراقی، شامی اور لبنانی ماہرین موجود تھے اس میں انگریزی اور اردو زبان ماہرین کا اضافہ کرکے ان زبانوں کو بھی اس میں شامل کرنے کی کاوش کی جائے گی ۔/

رمضان المبارک میں ایرانی ٹی وی پروگرام محفل کی عالمی سطح پر گونج

رمضان المبارک میں ایرانی ٹی وی پروگرام محفل کی عالمی سطح پر گونج

رمضان المبارک میں ایرانی ٹی وی پروگرام محفل کی عالمی سطح پر گونج

نظرات بینندگان
captcha