ایکنا نیوز- قرآنی نیوز ایجنسی «قاف»؛ کے مطابق آستانہ کاظمین میں نئی عمارت کی تعمیر کے بعد ریڈیو کاظمین کے تعاون سے اس مرکز میں خصوصی قرآنی اسٹوڈیو قایم کیا جارہا ہے۔
انتہایی جدید مشینوں اور آلات کے ساتھ اعلی طرز کے اسپیکروں اور ساونڈسسٹم سے مزید اسٹوڈیو کو حرم مطهر کاظمین کی میناروں اور گنبدوں سے متصل کردیا گیا ہے تاکہ تلاوت کی آواز ہر حصے سے نشر ہوسکے.
اس قرآںی اسٹوڈیو کے قیام کا مقصد آستانہ کاظمین کو جدید طرز کے آلات سے مزین کرنا اور اس سے استفادہ کرتے ہوئے مختلف قرآنی پروگرام، دعا کی محافل، زیارت نامے اور دیگر پروگراموں کو بہتر انداز میں پیش کرنا ہے ۔/