عراق کے شعیہ ادارہ اوقاف سے وابستہ قومی قرآنی مرکز کے مطابق خواہشمند قرآء اور طلباء (۱۵ جولائی ۲۰۲۰) سے مقابلہ میں شرکت کے لیے نام لکھوا سکتے ہیں۔
قرآنی مرکز کے ڈائریکٹررافع العامری کا اس بارے میں کہنا تھا: ادارے کے تعاون سے جلد دیگر آن لائن سرگرمیاں شروع کی جارہی ہیں جنمیں سے ایک مقابلہ حسن قرآت ہے۔
انکا کہنا تھا: قومی قرآنی مرکز کے ہال میں مقابلہ حسن قرآت مختلف سوشل میڈیا کے علاوہ ادارہ اوقاف سے وابستہ ریڈیو «الیقین» سے نشر ہوگا جبکہ قرآنی دروس اور خواتین کے لیے بھی پروگرامز شروع کیے جارہے ہیں۔
العامری کا کہنا تھا: عراقی مراجع اور علما کی تاکید کے پیش نظر عوام کی صحت کی وجہ سے آن لاین پروگرامز منعقد کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔/