یمنی مسلح افواج کے ترجمان بریگیڈیر«یحیی سریع»، نے جمعہ کو ٹویٹ کیا تھا کہ ڈرون فورسز نے متعدد «قاصف2» ڈرون کے زریعے سے سعودی پر حملہ کیا گیا جسمیں بہت سے اھداف پر کامیاب حملے کیے گیے ۔
تفصیلات کے مطابق ان حملوں میں «نجران ائیرپورٹ » کے علاوہ «ملک خالد» ائیرپورٹ جو خمیس مشیط میں واقع ہے کو بھی نشانہ بنایا گیا۔
یحیی سریع کے مطابق گذشتہ روز دوپہر کو ان اہداف پر حملوں میں کامیابیاں ملی ہیں۔
انکا کہنا تھا کہ حملوں میں «ائیرپورٹس کے علاوہ» نجران میں «بھاری ہتھیاروں کے گودام» اور بعض دیگر حساس مقامات کو نشانہ بنایا گیا۔/