ویانا اسلامی مرکز کی جانب سے؛منتخب احادیث رضوی شایع

IQNA

ویانا اسلامی مرکز کی جانب سے؛منتخب احادیث رضوی شایع

10:18 - July 03, 2020
خبر کا کوڈ: 3507854
تہران(ایکنا) امام علی(ع) اسلامی مرکز نے حضرت امام رضا(ع) کی منتخب احادیث شایع کی ہے.

آفتاب امامت کے آٹھویں ستارے اور امام هشتم(ع) کی منتخب احادیث اسلامی مرکز کے تعاون سے آن لائن شایع کی گیی ہے:

 

ـ صفائی انبیاء کے اخلاق میں سے ہے.

 

ـ لوگوں سے محبت نصف عقل ہے .

 

ـ ہر کسی کا دوست اس کی عقل اور اسکا دشمن اسکی جہالت ہے.

 

ـ جنکے پاس نعمت ہے وہ اپنے عیال پر خرچ کریں.

 

ـ عبادت صرف نماز و روزه کی زیادتی نہیں، بلکہ خدا کے امور میں غور و فکر کرنا ہے .

 

ـ خاموشی حكمت کا دروزاہ ہے  خاموشی محبت‌‏ آور اور ھر خیر کی رہنما ہے.

 

ـ مؤمن میں یہ تین خصوصیات نہ ہو تو وہ مومن نہیں، خدا کی سنت، پیمبر کی سنت، امام کی سنت- سنت خدا پردہ پوشی ہے، سنت رسول عوام سے مدارا اور سنت امام سختیوں پر صبر کرنا ہے۔/

3908290

نظرات بینندگان
captcha