شمالی بغداد میں حشد الشعبی کے چار اہلکار شہید

IQNA

شمالی بغداد میں حشد الشعبی کے چار اہلکار شہید

8:42 - July 01, 2020
خبر کا کوڈ: 3507848
تہران(ایکنا) عراقی سیکورٹی زرائع کے مطابق صلاح الدین کے شہر «بیجی» میں دھماکے سے چار اہلکار شہید ہوگئے ہیں۔

گذشتہ روز عصر کے وقت عراقی صوبہ صلاح الدین کے «بیجی» سٹی  جو شمالی بغداد میں واقع ہے سڑک کنارے بم پھٹنے سے دھماکہ ہوا جس میں ہلاکتوں کی رپورٹ ہے۔

 

دھماکے میں حشد الشعبی کے موبائل ٹیم کو نشانہ بنایا گیا جو  بیجی میں ڈیوٹی ادا کررہی تھی، واقعے میں گاڑی مکمل طور پر تباہ ہوچکی ہے۔

 

حشد الشعبی کے بیان کے مطابق چار شہادتوں کے علاوہ شیخ شعلان بریگیڈ کے سربراہ شیخ «شعلان العوید» زخمی ہوچکے ہیں۔/

3907916

نظرات بینندگان
captcha