آیت‌الله سیستانی کا عراق میں حالیہ مظاہروں کے حوالے سے تحقیقات کا مطالبہ

IQNA

آیت‌الله سیستانی کا عراق میں حالیہ مظاہروں کے حوالے سے تحقیقات کا مطالبہ

5:26 - October 12, 2019
خبر کا کوڈ: 3506736
بین الاقوامی گروپ- نامور مرجع تقلید نے اعلی حکام سے مطالبہ کیا کہ حالیہ مظاہروں اور ذمہ داروں کے حوالے تحقیقات کرکے قصور واروں کو سامنے لایا جائے۔

ایکنا نیوز- الفرات نیوز کے مطابق شیعہ مرجع تقلید آیت اللہ سیستانی نے مظاہرین پر گولی چلانے والوں کو سامنے لانے کا مطالبہ کردیا۔

 

آیت اللہ سیستانی کے نمایندے شیخ عبدالمهدی کربلایی نے حرم امام حسین ع میں خطبے کے جمعے میں کہا کہ آیت اللہ سیستانی نے مظاہرین پر گولی چلانے کی مذمت کی ہے اور ذمہ داروں کو سامنے لانے کا مطالبہ کیا ہے۔

 

انکا کہنا تھا کہ مرجع تقلید نے عمومی اموال اور تشدد کرنے والوں کی بھی مذمت کی اور اس طرح کے رویے کو خطرناک قرار دیا ہے۔

 

خطیب جمعه کربلا نے خونریزی کی مذمت کی اور کہا ہے فرق نہیں پڑتا ہے کہ خون عوام کا بہا ہو یا سیکورٹی والوں کا دونوں صورتوں میں قابل قبول نہیں۔

 

انکا کہنا تھا کہ عدالت گولی چلانے یا حکم دینے والوں کے حوالے سے شفاف تحقیقات کرکے قصورواروں کو عوام کے سامنے پیش کرے۔

 

قابل ذکر ہے کہ عراق کے بعض شہروں میں مہنگائی اور بیروزگاری کے حوالے سے پرتشدد مظاہرے ہوئے تھے جنمیں سو سے زاید افراد مارے گئے ۔/

3849076

نظرات بینندگان
captcha