قطر؛ چوتھا «کٹارا ایوارڈ» مقابلوں کا اعلان

IQNA

قطر؛ چوتھا «کٹارا ایوارڈ» مقابلوں کا اعلان

9:29 - October 08, 2019
خبر کا کوڈ: 3506721
بین الاقوامی گروپ- کٹارا ثقافتی فاونڈیشن کے مطابق قرآنی مقابلوں کے لیے رجسٹریشن شروع ہوچکا ہے۔

ایکنا نیوز- قطری اخبار«العرب» کے مطابق چوتھے کٹارا ایوارڈ مقابلوں کے لیے رجسٹریشن اکتوبر سے شروع ہوچکا ہے جو اکتیس جنوری تک جاری رہے گا۔

 

اعلامیے کے مطابق مقابلے «زینوا القرآن بأصواتکم» (قرآن کو اپنی آواز سے حسن بخشیے) کے عنوان سے عالمی سطح پر منعقد کیے جارہے ہیں۔

 

ججز کے فیصلوں کے بعد سو بہترین قرآء کو منتخب کیا جائے گا جو دوحہ میں مقابلوں میں شرکت کریں گے۔

 

بیس ٹیلی ویژن پروگرام میں سو قرآء کے درمیان مقابلہ ہوگا جنمیں بیس قرآء کو اگلے مرحلے کے لیے سیلیکٹ کیا جائے گا اور ان میں ٹاپ فائیو کا انتخاب ہوگا۔

 

مقابلوں کے لیے چھ ماہرین قرآن کو دعوت دی گئی ہے جو قرآنی امور کے ماہر ہیں اور طلبا کے درمیان بہترین کا انتخاب کریں گے۔

 

فارم بھرنے کے ساتھ دو ویڈیو فائل جسمیں سورہ مبارکہ نور کی آیات ۳۴ سے ۳۸ کی تلاوت ہو اور چھ منٹ سے زائد نہ ہو ویب سائٹ www.kataraquran.com پر اول فروری تک ارسال کرنا ضروری ہے۔

مقابلوں میں صرف طلباء شرکت کرسکتےہیں اور عمراٹھارہ سال سے کم نہ ہو جبکہ تجوید کے احکام میں ماہر ہونا ضروری ہوگا۔ مساجد کے امام اور موذن بھی مقابلوں میں شرکت کرسکتے ہیں۔

 

وہ طلبا جو سال ۲۰۱۸ و ۲۰۱۹ کے عالمی مقابلوں میں شرکت اور پوزیشن ہولڈرز ہوں یا ریڈیو ٹیلی ویژن کے لیے تلاوت کرچکے ہوں مقابلوں میں شرکت نہیں کرسکتے۔

 

کٹارا فاونڈیشن کے مطابق اول آنے والے کو ۵۰۰ هزار ریال قطر،  دوم ۴۰۰ هزار ریال،  سوم ۳۰۰ هزار ريال،  چهارم ۲۰۰ هزار ريال، اور پنجم کو ایک لاکھ ریال انعام دیا جائے گا۔/

3847937

نظرات بینندگان
captcha