اردن؛ ۶۵۰۰ حفاظ کی تربیت

IQNA

اردن؛ ۶۵۰۰ حفاظ کی تربیت

17:28 - April 21, 2019
خبر کا کوڈ: 3506019
بین الاقوامی گروپ- انجمن صیانت کے رکن حسین عساف کے مطابق اس انجمن کے توسط سے 6500 حفاظ تربیت پاچکے ہیں۔

ایکنا نیوز- خبررساں ادارے ammonnews.net؛ کے مطابق  حسین عساف دیروز نے مذکورہ انجمن کی اٹھتسویں سالگرہ کی مناسبت سے ایک پریس کانفرنس میں کہا : اس انجمن کی کاوشوں سے اب تک چھ ہزار پانچسو حفاظ اور حافظات کی تربیت ہوچکی ہیں۔

 

انکا کہنا تھا: انجمن سال 1991 میں قایم کی گیی اور اس وقت 1150 قرآنی مراکز اس انجمن سے وابستہ ہیں اور اس انجمن کے توسط سے متعدد بین الاقوامی اور قومی مقابلے منعقد کیے جاچکے ہیں۔

 

قابل ذکر ہے کہ اردن کی انجمن صیانت عالمی قرآنی انجمن اور قرآنی پبلشرز کی رکن ہے اور اس انجمن کے زیر اہتمام 145 موضوعات پر کتابیں چھپ چکی ہیں اور اسی طرح انجمن معذور اور اسپشل افراد کے لیے «المنیر فی علم التجوید» اور «معانی کلمات القرآن» کے عنوان سے تفسیر کی کتابیں بریل زبان میں شایع کرچکی ہے۔/

3805313

نظرات بینندگان
captcha