بہاولپور میں مدرسہ اور مسجد حکومت کی تحویل میں

IQNA

بہاولپور میں مدرسہ اور مسجد حکومت کی تحویل میں

9:54 - February 23, 2019
خبر کا کوڈ: 3505778
بین الاقوامی گروپ- ذرائع کے مطابق مدرستہ الصابر اور جامع مسجد سبحان اللہ جیش محمد کے مبینہ ہیڈکوارٹرز ہیں۔

ایکنا نیوز- جنگ نیوز کے مطابق ترجمان وزارت داخلہ نےتصدیق کی ہے کہ حکومت پنجاب نے بہاولپور کے مدرستہ الصابر اور جامع مسجد سبحان اللہ کا کنٹرول سنبھال لیا ہے۔

وزارتِ داخلہ کے ترجمان نے بتایا کہ یہ کارروائی قومی سلامتی کمیٹی کے فیصلے کے مطابق کی گئی ہے۔

 

قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس جمعرات کو وزیراعظم عمران خان کی صدارت میں ہوا تھا۔

وزارت داخلہ کے ترجمان کے مطابق حکومت پنجاب نے مدرسے اور مسجد کے معاملات سنبھالنے کے لئے ایڈمنسٹریٹر مقرر کردیا ہے۔

کیمپس میں 70 اساتذہ اور 600 طلباء زیر تعلیم ہیں،صوبائی حکومت کے کنٹرول میں آنے کے بعد پولیس نے مدرسے اور مسجد کی سیکیورٹی سنبھال لی ہے۔

ذرائع کے مطابق مدرستہ الصابر اور جامع مسجد سبحان اللہ جیش محمد کے مبینہ ہیڈکوارٹرز ہیں۔

کیا ان مدرسوں کو بھارتی  دباو پر بند کیا گیا یا تحویل میں لیا گیا ہے اس بارے میں کچ کہنا قبل از وقت ہوگا ۔

نظرات بینندگان
captcha