ایکنا نیوز- ادارہ ثقافت و تعلقات اسلامی کے مطابق جامعة الزهرا(س) کراچی کی سربراہ محترمہ طاهره فاضلی اور خانہ فرھنگ ایران کراچی کے ڈایریکٹر محمدرضا باقری کی ملاقات میں جشن منانے کا فیصلہ کیا گیا۔
طاهره فاضلی اور انکے شوہر حجتالاسلام احمد علی صادقی کی خانہ فرھنگ کے سربراہ سے ملاقات میں یوم مادر یا عالمی مدر ڈے کی مناسبت سے ولادت حضرت فاطمه زهرا(س) کے دن جشن پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
خانه فرهنگ سربراہ نے بھی یوم مدر پر جشن تقریب کے حوالے سے اہم نکات کا ذکر کیا۔
طاهره فاضلی نے مختلف امور بالخصوص خواتین تقریبات کے حوالے سے خانہ فرھنگ ایران کے تعاون کا شکریہ ادا کرتے ہوئے انکی کاوشوں کو قابل قدر قرار دیا۔
ملاقات میں طے پایا کہ جشن ولادت حضرت فاطمه(س) منگل کو خانہ فرھنگ کے آمفی تھیٹر میں منایا جائے گا۔/