پولینڈ میں صهیونی سفیر کی طلبی

IQNA

پولینڈ میں صهیونی سفیر کی طلبی

8:47 - February 19, 2019
خبر کا کوڈ: 3505762
بین الاقوامی گروپ- پولینڈ کی وزارت خارجہ نے صھیونی سفر کو طلب اور احتجاج ریکارڈ کرایا۔

ایکنا نیوز- رشیا الیوم کے مطابق پولینڈ کی وزارت خارجہ میں صھیونی سفیر آنا ازاری کی طلبی ہوئی جہاں صھیونی وزیر خارجہ یسراییل کاتز کے بیان پر احتجاج کیا گیا۔

 

کاتز نے گذشتہ روز اسراییلی ٹیلی ویژن پر گفتگو میں پولینڈی عوام کو نازیوں کا ہم پلہ قرار دیتے ہوئے انہیں پیدایشی طور پر یہودی مخالف کہا تھا۔

 

اس بیان کے بعد چار یورپی ممالک پولینڈ، اسلواکی، ہنگری اور چیک ری پبلک کا اجلاس بھی کینسل کردیا گیا ہے اور پولینڈ نے مطالبہ کیا کہ اس بیان کو واپس لیا جائے ورنہ اجلاس نہ ہوگا ۔

 

پولینڈ میں گذشتہ ایک ہفتے کے دوران دوسری بار صھیونی رژیم کے سفیر کو طلب کیا گیا ہے۔/

3791331

 

نظرات بینندگان
captcha