سوڈان؛ قرآنی پروگراموں کے ارتقاء کے موضوع پر کانفرنس

IQNA

سوڈان؛ قرآنی پروگراموں کے ارتقاء کے موضوع پر کانفرنس

8:03 - December 11, 2018
خبر کا کوڈ: 3505461
بین الاقوامی گروپ- حکومتی اعلان کے مطابق مدارس میں قرآنی پروگراموں کے ارتقاء پر کانفرنس کا اہتمام کیا جارہا ہے۔

ایکنا نیوز- سوڈان ٹایمز کے مطابق سوڈان کے وزیر برائے امور اجتماعی وداد یعقوب نے زکات پروگرام کی ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا : سروے سے معلوم ہوا ہے کہ سوڈان میں اس وقت ۲۳۸۱ قرآنی مدارس موجود ہیں جبکہ ان مدارس میں تین لاکھ طلبا تعلیم حاصل کررہے ہیں۔

 

انکا کہنا تھا کہ مدارس میں طلباء کی بڑی تعداد اس بات کی متقاضی ہے کہ انکے لیے ایک منظم قرآنی پروگرام ترتیب دیا جائے تاکہ وہ کل معاشرے کی خدمت میں بہتر طور پر کردار ادا کرسکے۔

 

انکا کہنا تھا کہ اس مقصد کے لیے اساتذہ کی شرکت کے ساتھ ایک کانفرنس کا اہتمام کیا جارہا ہے تاکہ قرآنی پروگراموں پر تجاویز پیش کیا جاسکے۔/

3771332

نظرات بینندگان
captcha