ایکنا نیوز- خبررساں میڈیا elwatannews کے مطابق مصری ریڈیو کا ریکارڈ میڈیا کا سرمایہ شمار کیا جاتا ہے جہاں معروف قرآء کی تلاوت، تفاسیر، احادیث اور اہم علما کے خطابات موجود ہیں۔
۱۹۶۰ سے اب تک مصری نامور قراء کی ریکارڈ شدہ تلاوت دیگر اہم سرمایہ قرار دیا جاتا ہے جنکو عربی ریڈیو اور ٹیلی ویژن میں اہمیت حاصل ہے۔
مصری ریڈیو کا ریکارڈ روم تلاوت کے علاوہ معرف علما اور مفسرین کی تقاریر سے بھی بھرا پڑا ہے اور علما کی آوازیں اب بھی یہاں محفوظ ہیں جو عرب میڈیا کے لیے نہایت اہم کی حامل ہیں۔
ان سرمایوں میں عالم اسلام کے ٹاپ ترین قاریوں کی تلاوت بہت زیادہ اہمیت کی حامل ہے جنمیں قاری عبدالباسط عبدالصمد، محمد رفعت، محمود خلیل الحصری، محمد صدیق منشاوی، احمد نعینع، محمود علی البنا، محمود طبلاوی اور شیخ سید محمد نقشبندی کے نام قابل ذکر ہے۔/