تیونس؛ گھروں میں قرآنی مکاتب کو نظم دینے کی کاوش

IQNA

تیونس؛ گھروں میں قرآنی مکاتب کو نظم دینے کی کاوش

16:13 - June 25, 2018
خبر کا کوڈ: 3504744
بین الاقوامی گروپ: تیونس کی وزارت مذہبی امور گھروں میں تدریس قرآن کو منظم شکل دینے پر کام کررہی ہے

تیونس؛ گھروں میں تدریس قرآن کو نظم دینے کی کاوش

ایکنا نیوز- العربی الجدید نیوز کے مطابق تیونس کے وزیر برائے مذہبی امور احمد عظوم نے پارلیمنٹ کمیٹی برایے خاندانی امور سے گفتگو میں کہا کہ حکومت گھریلو قرآن مراکز کو منظم شکل دینے پر غور کررہی ہے

 

پارلیمنٹ کے اراکین نے گفتگو میں اس نکتے پر زور دیا کہ بہت سے مراکز قرآنی تعلیمات کے نام پر شدت پسندی کی ترویج پر کام کرسکتے ہیں جنپر نظارت کی اشد ضرورت ہے۔

 

اراکین نے بچوں کی درست خطوط پر زہین سازی کو اہم قرار دیتے ہوئے منصوبہ بندی پر زور دیا۔

 تیونس؛ گھروں میں قرآنی مکاتب کو نظم دینے کی کاوش

احمد عظوم نے کہا کہ جدید اور روایتی طرز کو ہم آہنگ کرکے بہتر منصوبہ بندی کے ساتھ اقدامات پر کام جاری ہے اور اسی حوالے سے گھروں میں قرآنی مراکز کو نظم دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے

 

وزارت مذہبی امور کے ترجمان رمزی سالم نے کہا کہ اس وقت ڈیڑھ ہزار سے زاید مراکز میں چار سے پانچ سال کے  ۴۷ هزار بچے قرآنی تعلیمات کے حصول میں مصروف عمل ہیں۔

قابل ذکر ہے کہ ان مراکز میں ساٹھ فیصد اساتذہ خواتین پر مشتمل ہیں۔/

3724845

نظرات بینندگان
captcha