عرش تلاوت، عراقی قاریوں کی صلاحیتوں کو نکھارنے کا پروگرام

IQNA

عرش تلاوت، عراقی قاریوں کی صلاحیتوں کو نکھارنے کا پروگرام

7:05 - March 13, 2018
خبر کا کوڈ: 3504316
بین الاقوامی گروپ: آستانہ عباسی کے قرآنی مرکز کے تعاون سے عراقی قاریوں کی صلاحیتوں کی شناخت کے لیے «عرش تلاوت» پروگرام شروع کیا گیا ہے

عرش تلاوت، عراقی قاریوں کی صلاحیتوں کو نکھارنے کا پروگرام

ایکنا نیوز- الکفیل ویب سایٹ کے مطابق پروگرام " آسمان تلاوت " کی افتتاحی تقریب روضہ حضرت عباس

 (ع) میں منعقد ہوئی جسمیں روضے کے متولی محمد اشیقراور دیگر حکام شریک تھے۔

 

روضے کے متولی نے قرآنی پروگراموں کے اجراء کو خوش آیند قرار دیتے ہوئے کہا: روضہ عباسی معاشرے اور اسلام کی خدمت کے لیے ان جیسے پروگراموں کے سلسلے کو جاری رکھے گا۔

 

روضے کے قرآنی شبعے کے انچارج شیخ جواد نصراوی نے تقریب سے خطاب میں کہا: روضے میں قرآنی حوالے سے متعدد پروگرام منعقد ہوئے ہیں جنمیں سے ایک«امیرالقراء» ہے۔

 

انکا کہنا تھا: عراقی نوجوانوں کو عراقی طرز پر تلاوت کی تعلیم جسکو «خلیل اسماعیل» طرز بھی کہا جاتا ہے مذکورہ پروگرام کا حصہ ہے اور اس پروگرام کا مقصد عراقی جوانوں کو اعلی بین الاقوامی مقابلوں کے لیے تیار کرانا ہے۔

 

قابل ذکر ہے کہ پروگرام میں عراق کے نامور قاری اور حافظ قرآن شیخ محمدحسین شامی کی خدمات پر انہیں خراج تحسین پیش کیا گیا۔/

اجرای طرح قرآنی «عرش تلاوت» در عراق

 

اجرای طرح قرآنی «عرش تلاوت» در عراق

 

اجرای طرح قرآنی «عرش تلاوت» در عراق

3699339

نظرات بینندگان
captcha