وزارت اوقاف قطر؛ قرآنی مقابلوں میں ۱۴ هزار طلبا کی شرکت

IQNA

وزارت اوقاف قطر؛ قرآنی مقابلوں میں ۱۴ هزار طلبا کی شرکت

7:54 - December 12, 2017
خبر کا کوڈ: 3503930
بین الاقوامی گروپ: قطر کے ستاونویں قرآنی مقابلوں میں شرکت کے لیے اب تک چودہ ہزار طلبا نام داخل کراچکے ہیں۔

وزارت اوقاف قطر؛قرآنی مقابلوں میں  ۱۴ هزار طلبا کی شرکت

 

 ایکنا نیوز- خبررساں ادارے GTimes؛ کے مطابق قطر میں اسکولوں کے درمیان سالانہ قرآنہ مقابلہ وزارت تعلیم اور ادارہ اوقاف و امور اسلامی کے تعاون سے منعقد کیا جاتا ہے

 

تمام سرکاری اور غیر سرکاری اسکولوں کے طلبا اور طالبات گیارہ فروری تک نام داخل کرا سکتی ہیں۔

 

وزارت اوقاف و امور اسلامی  نے ایک بیان میں کہا ہے کہ طلبا جلد از جلد نام داخل کرانے کے لیے رابطہ کریں۔

 

حفظ قرآنی مقابلوں کی پہلی کیٹگری میں  سوره فجر تا سوره شوری پرایمری سطح کے لیے جبکہ سنیر طلبا کے لیے سات پاروں کے حفظ کا مقابلہ شامل ہے۔

 

قطر میں گذشتہ پچاس سالوں سے مذکورہ سالانہ قرآنی مقابلوں طلبا کے درمیان منعقد ہوتا آرہا ہے جنکے اختتام پر طلبا میں قیمتی انعامات تقسیم کیے جاتے ہیں۔

 

ان مقابلوں کی طلبا اور انکے والدین بھرپور انداز میں پذیرائی کی جاتی ہے جو انکی شرکت سے واضح ہے۔

 

گذشتہ سال کے مقابلوں میں ۲۸ ہزار طلبا شریک تھے ، قطر کی آبادی تیس لاکھ بتائی جاتی ہے/.

3671408

نظرات بینندگان
captcha