کویٹہ میں پولیس تکفیری دہشت گردوں کے نشانے پر / خودکش حملے میں متعدد پولیس جان بحق/ تحریک طالبان نے واقعے کی زمہ داری قبول کی

IQNA

کویٹہ میں پولیس تکفیری دہشت گردوں کے نشانے پر / خودکش حملے میں متعدد پولیس جان بحق/ تحریک طالبان نے واقعے کی زمہ داری قبول کی

15:14 - October 18, 2017
خبر کا کوڈ: 3503685
بین الاقوامی گروپ :بم دھماکا اور فائرنگ، 6 پولیس اہلکاروں سمیت 8 افراد شہید اور متعدد دیگر زخمی ہوگیے ہیں

ایکنا نیوز- پاکستانی میڈیا کے مطابق کوئٹہ میں ایلیٹ فورس کے ٹرک پر بم حملے اور دہشت گردوں کی فائرنگ سے پولیس انسپکٹر سمیت 8 افراد شہیداور 20سے زائد زخمی ہوگئے۔

کوئٹہ کے نواحی علاقےنیوسریاب میں بم دھماکا ہوا، جس میں پولیس کی ایلیٹ فورس کےٹرک کونشانہ بنایاگیا، دھماکے کے نتیجے میں ٹرک میں سوار پانچ پولیس اہلکاروں سمیت افرادشہید اور24زخمی ہوگئے۔

دھماکے سے پولیس کا ٹرک تباہ ہوگیا جبکہ دھماکے کی زد میں آکر ایک گاڑی اور موٹرسائیکل بھی تباہ ہوئی، پولیس تفتیش کاروں کےمطابق دھماکے کی نوعیت کاتاحال تعین نہیں کیا جاسکا، تاہم تفتیش جاری ہے۔

ڈائریکٹرسول ڈیفنس اسلم ترین کےمطابق نیوسریاب کےعلاقے میں دھماکے کی ابتدائی رپورٹ تیارکرلی گئی ہے،شواہدسےدکھائی دیتاہےکہ دھماکہ خود کش تھا، جس میں خودکش حملہ آورنےگاڑی استعمال کی اورپولیس ایلیٹ فورس کےٹرک سےٹکرائی۔

دوسری جانب کوئٹہ کے ہی علاقے قمبرانی روڈ پر دہشت گردوں نے فائرنگ کرکے پولیس افسر کوشہیدکردیا۔


ذرائع کے مطابق پولیس افسر کی شناخت عبدالسلام کے نام سے ہوئی ہے جو کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ میں تعینات تھا۔

پولیس افسر کی لاش کو ضابطے کی کارروائی کے لیے سول اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جب کہ پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنےو الے اداروں کی نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی۔

بعض زرایع کے مطابق کالعدم تحریک طالبان کے دہشت گردوں نے واقعے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے اور کہا ہے کہ انکے جان فدایی نے حملہ انجام دیا ہے اور یہ پولیس مقابلوں میں مارے جانے والے افراد کا انتقام ہے۔

نظرات بینندگان
captcha